پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو معاشی طاقت بنائے گی
سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی)پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتے ہیں، وقت نے ثابت کیا کہ ایک دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرانہ فیصلے لیتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے پیٹرن ان چیف اور سابق صدر مسلم لیگ ن سویڈن اسد ایاز، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن ،عرفان چوہدری مسلم لیگ ن سویڈن کے سینئر رہنما محمد آصف بٹ نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا اور پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو معاشی طاقت بنائے گی ۔
سینئر رہنماؤں نے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم، مسلم لیگ ن اوورسیز کی قیادت جن میں قائد میاں محمد نواز شریف صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اسحاق ڈار ،چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم آزادی کی طرح ایک اہم سنگ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ وہ دن ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا]انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام خطہ میں امن کا ضامن ہے، اس سے جنوبی ایشیاء کے خطہ میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔