چیئرمین اخوت سویڈن عارف کسانہ کی زیرصدارت سالانہ اجلاس،گزشتہ سال کی کارروائی پیش کی گئی

حاضرین نے اخوت سویڈن کی کارکردگی کو بہت سراہا اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اخوت سویڈن کے جنرل سیکرٹری ابرار اکبر نے اراکین کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کا آغاز عمران کھوکھر کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد سالانہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کارروائی شروع ہوئی جس کا ایجنڈا پہلے سے ہی اراکین کو بھیجا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت اخوت سویڈن کے چیئرمین عارف کسانہ نے کی۔

اس موقع پر گزشتہ سال کی کاروائی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اخوت سویڈن کی جانب سے اخوت فاونڈیشن پاکستان کے فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کے لئے لاکھوں روپے بھجوائے گئے۔ اخوت سویڈن کی جانب سے لاہور میں کچھ مسیحی گھرانوں کو کرسمس کے موقع پر ایک ماہ کا راشن دیا گیا جبکہ سٹاک ہوم بے گھر سویڈش لوگوں میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔

سویڈن کے بڑے شہروں گوتھن برگ، مالمو، اپسالا، ویستروس اور لنشاپنگ میں اخوت کی مقامی تنظیمیں بہت فعال انداز میں کام کررہی ہیں جبکہ خواتین، بچوں، نوجوانوں اور کاروباری طبقے میں اخوت کے پیغام کو عام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اخوت سویڈن کے فنانس سیکرٹری مرزا قیصر نے گزشتہ سال کے حسابات کی وضاحت سلائیڈز کی مدد سے کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔

حاضرین نے اخوت سویڈن کی کارکردگی کو بہت سراہا اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سالانہ اجلاس میں اگلی مدت کے عہدیداروں کا انتخاب الیکشن کمشنر شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ کی نگرانی میں ہوا۔ انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ شرکاء اجلاس نے ان کی تجاویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جس کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر عارف محمود کسانہ، وائس چیئرمین عمران کھوکھر، جنرل سیکرٹری ابرار اکبر، جوائینٹ سیکرٹری منزہ لوہسر، فنانس سیکرٹری قیصر مرزا جبکہ بورڈ اراکین میں مسعود منہاس، ہما ڈار، عاقل خان، شہاب قادری اور کہکشاں میاں شامل ہیں۔

عامر سلطان کو محاسب حسابات منتخب کیا گیا جبکہ اخوت گوتھن برگ کے صدر ڈاکٹر شاہد محمود اور اخوت اپسالا کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف کو بورڈ کے اعزازی رکن ہوں گے۔ اس موقع پر عمران کھوکھر، ابرار اکبر، مسعود منہاس، کہکشاں میاں، منزہ لوہسر، ہما ڈار، مرزا قیصر، ڈاکٹر شفقت احمد، ڈاکٹر محمد کاشف اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وہ اخوت کے پیغام کا سویڈن میں عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اخوت فا ئونڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قیادت میں کام کرنا اپنے لئے فخر دیا۔ اجلاس کے اختتام پر نومنتخب عہداروں کی جانب سے شرکاء کی تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment