وفاقی وزیر شیری رحمان کی سماجی شخصیت و سینئر صحافی کاشف عزیز بھٹہ سے ملاقات، کمیونٹی مسائل سے آگاہ کیا

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن کے دورہ پر آئی ہوئیں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی سماجی شخصیت و سینئر صحافی کاشف عزیز بھٹہ سے ملاقات، ملاقات کے دوران کاشف عزیز بھٹہ نے وفاقی وزیر کو سویڈن آمد پر خوش آمدید کہا۔

کاشف عزیز بھٹہ نے وفاقی وزیر کو سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔سینیٹر شیری رحمان سویڈن اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں بین الاقوامی سٹاک ہوم +50 اجلاس میں شرکت کیلئے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم آئی ہوئی ہیں ۔ ان کے ساتھ وفد میں خصوصی نمائندہ برائے اقوام متحدہ سفیر منیر اکرم اور سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد شامل ہیں کیساتھ شرکت کی ۔

سینیٹر شیریں رحمان نے تین دن جاری رہنے والے اس کنونشن میں شرکت کی،وفاقی وزیر نے حیاتیاتی تنوع سے متعلق باسل کنونشن کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

وفاقی وزیر نے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی انحطاط کے اثرات کے باعث ملک میں بڑھتے ہوئے موسمیاتی خطرات کو اجاگر کیا ۔ وفاقی وزیر نے کنونشن کے دوران سویڈش سمیت مختلف ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

Comments (0)
Add Comment