ونڈر ویمنز گروپ کی تیسری سالگرہ کی تقریب،ممبران کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے

لندن(سدرہ بھٹی) خواتین کے ونڈر ویمن گروپ نے اپنی تیسری سالگرہ کا جشن منایا جس میں ممبران کو ان کے کام کے لیے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

ہوسٹنگ کے فرائض سدرہ بھٹی نے سر انجام دیئے اور بیسٹ کمیونٹی ایکٹویسٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔

ونڈر ویمنز گروپ 2019 میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جوڑنے اور Hope4Havering جیسے فلاحی اداروں کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

28 مئی کو سالگرہ پارٹی پکنک میں ریفل، ٹومبولا اور بچوں کے کھیل تھے جو سابق کونسلر جیفری ٹکر کے باغ میں منعقد کئے گئے۔اراکین کو ان کے کام کے لیے سرٹیفکیٹ دیے گئے، جن میں حامی جینس اسٹیورٹ اور کارکن سدرہ بھٹی شامل ہیں۔

نازنین اسلام نیٹ ورک کی شریک بانی جو ایسٹ ہیم جوبرٹش ہارٹ فاؤنڈیشن میں کام کرتی ہیں نے کہا کہ اب 55 ممبرز ہیں اور بڑھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلم یا ایشیائی خواتین کے علاوہ تمام خواتین کو اپنے ساتھ ونڈر ویمن میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

ہمارا مقصد کمیونٹی کو اکٹھا کرنا اور کمیونٹی اور انسانیت کے لیے کام کرنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment