برسلز(نمائندہ خصوصی)پاکستان پریس کلب بیلجیئم کے بانی صدر اور یورپین انسٹیٹیوشنز میں سینئر صحافی حافظ اُنیب راشد نے پی ایف یو جے کی نئی منتخب قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے نئے صدر افضل بٹ اور ارشد انصاری نہ صرف منجھے ہوئے صحافی بلکہ صحافی برادری کو درپیش حقیقی مسائل سے پوری طرح آشنا ہیں۔
حافظ اُنیب راشد نے کہا کہ افضل بٹ پاکستان کے ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے آزادی صحافت کے موضوع کو اجاگر کرنے کیلئے بڑا کام کیا ہے۔
اسی طرح یقینی طور پر ان کی باقی ٹیم بھی اس پیشے اور اس کے مسائل سے بخوبی آشنا ہے۔
انہوں نے امید ظاہرکی کہ پی ایف یو جے کی نئی لیڈر شپ ایک بہت ہی برے طریقے سے تقسیم ہوتے ہوئے پاکستانی سماج کو مثبت طور پر جوڑنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرے گی۔
اس کے ساتھ ہی اپنی بات کو سلیقے سے رکھنے کی صلاحیت کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی سطح کو مضبوط کرکے صحافتی وقار کی بحالی کو بھی ممکن بنائے گی۔