اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت، حلقہ خیطان اور یوتھ ونگ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت، حلقہ خیطان اور یوتھ ونگ کی جانب سے سٹی کلینک خیطان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا دورانیہ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک تھا۔

یوتھ ونگ اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی حلقہ خیطان کے کارکنان صبح سات بجے سے سٹی کلینک میں تمام انتظامات کے ساتھ موجود تھے۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی شعبہ خواتین کی طرف سے خواتین مریضوں کے لیے الگ جبکہ مرد حضرات کے لیے الگ کاونٹر بنائے گئے تھے۔

تقریبا ًدو سو پچاس سے زائد مریض اس سے مستفید ہوئے، ڈاکٹر حضرات سے معائنے کے بعد انہوں نے اپنے فری میڈیکل ٹیسٹ کروائے۔

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی اعلی قیادت پورا دن ہسپتال میں موجود رہی، جس میں صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جاوید اقبال، نائب صدر اطہر مخدوم، جنرل سیکرٹری نثار احمد خٹک، سینئر ایڈوائزر مشتاق احمد اور سابق صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی محترم حافظ حفیظ الرحمان شامل تھے۔

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک کثیر تعداد نے کیمپ میں شرکت کی اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے خدمت انسانی کے لیے کیے جانے والے کاموں کو سراہا۔

آخر میں صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی نے کلینک کی انتظامیہ اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے محترم سیف اللہ کی زیر نگرانی سماجی خدمات کی اس بے لوث کاوش کو سراہا جس میں خیطان کے کارکنان، یوتھ ونگ کے صدر نوید پاشا اور ان کی ٹیم اور خواتین ونگ کی بہنوں نے اپنی ان تھک محنت سے اسے کامیاب بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!