عشائیہ کا اہتمام صحافی اشرف شریف نے کیا،تقریب میں شعبہ ادب سے وابستہ لوگوں کی شرکت
امارات میں صائمہ عاصم نقوی کی ادب کے لئے خدمات کو سراہا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) صائمہ عاصم نقوی گورنمنٹ کالج لاہور کی فارغ التحصیل ہیں اردو لٹریچر میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ریڈیو پاکستان میں خدمات انجام دیتی رہیں۔
متحدہ عرب امارات میں دو دہائیوں سے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں حال ہی میں جب وہ لاہورگئیں تومعروف شاعرو لکھاری اشرف شریف نے ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں نامور کالم نگار، ادبی تجزیہ کار، شعراء، ریڈیو، ٹی وی سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا گیا۔
جن میں سینئر بیوروکریٹ و شاعر شعیب بن عزیز، سینئر تجزیہ کارسلمان غنی، کلم نگارمیاں حبیب اللہ، کالم نگارامجد وڑائچ، سینئر بیوروکریٹ راؤ پرویزاختر، ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ذوالقرنین، صدر ڈیجیٹل میڈیا فیڈریشن ملک سلمان، سی ای او نظائر میڈیا زاہد نقوی، اینکر پرسن فائزہ بخاری، مایرہ ہاشمی، ڈاکٹر وردہ سکندر، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی محمد ارسلان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر صائمہ عاصم نقوی کی اردو ادب کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،انہیں پھول پیش کئے اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔