پاکستان ایسوسی ایشن دبئی امارات میں پاکستانیوں کی پہچان اور عظمت کا نشان ہے

0

پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران سیلاب زدگان کو بھرپور امداد پہنچائی گئی

پاکستان میڈیکل سینٹر سے پاکستانیوں کے علاوہ دیگر اقوام عالم کے لوگ بھی استفادہ کر رہے ہیں،ڈاکٹر فیصل اکرام

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے پاکستان سے آئے (سوشل سائنٹسٹ) عبدالشکور مرزا کو پاکستان ایسوسی ایشن کا مطالعاتی دورہ کروایا

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD میں پاکستان میڈیکل سینٹرPMC کا قیام لائق صد تحسین و آفریں ہے،انتظامیہ کو مبارکباد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی امارات میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے جو حکومت دبئی کے ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی CDA کے رولز اینڈ ریگولیشنز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD میں عوام الناس کو مختلف النوع سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے ہزاروں لوگ استفادہ کرتے ہیں، نا صرف یو اے ای میں مقیم لوگوں کے لئے بلکہ PAD کی سروسز کا دائرہ کار پاکستان تک پھیل گیا ہے۔

پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران سیلاب زدگان کو بھرپور امداد پہنچائی گئی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، ان خیالات کا اظہا رپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے پاکستان سے آئے (سوشل سائنٹسٹ) عبدالشکور مرزا کو پاکستان ایسوسی ایشن کے مطالعاتی دورہ کے دوران کئے۔

ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا کہ PAD میں قائم PMC سے پاکستانیوں کے علاوہ دیگر اقوام عالم کے لوگ بھی استفادہ کر رہے ہیں، PMC میں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تجربہ کارڈاکٹر موجود ہوتے ہیں جو انتہائی قلیل فیس کے عوض مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

فارمیسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ادویات کے حصول کے لئے PMC سے باہرجانا پڑتا تھا لیکن اب ادویات بھی یہیں سے مل جایا کریں گی، ڈاکٹر فیصل اکرام نے مطالعاتی دورہ کے دوران مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے عبدالشکور مرزا کو بتایا کہ یہاں مختلف النوع تقریبات کے انعقاد کے لئے پاکستان آڈیٹوریم بنایا گیا ہے جہاں ہر سال متعدد تقریبات ہوتی ہیں جبکہ PAD میں، جم، لائبریری، سپورٹس کمپلیکس، کانفرنس ہالز، ہسپتال، کینٹین، دستکاری مصنوعات، بچوں کے لئے پلیئنگ ایریا اور دیگر متعدد سہولیات میسر ہیں۔

PAD کے تمام شعبوں کا دورہ کرنے کے بعد عبدالشکورمرزا نے کہا کہ پاکستان سے ہزاروں میل دوردبئی میں پاکستان ایسوسی ایشن واقعی دوسرا پاکستان ہے جہاں آ کر وطن سے دوری کا احساس ہی نہیں ہوتا،یہاں پاکستان کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے اور یہاں مقیم پاکستانیوں کو ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے کہ انہیں وطن سے دوری کا احساس نہ ہو۔

پاکستان ایسوسی ایشن اورپاکستان میڈیکل سینٹرکی خوبصورت عمارت جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے جو پاکستان کی عظمت کی مثال اور پہچان ہے،عبدالشکورمرزا نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ کو احسن نظم و نسق پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!