پاکستان پیپلز پارٹی امارات اور گلف ریجن کے پارٹی کارکنوں کی شرکت
تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی گلف نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا
پارٹی کارکنوں کی طرف سے قاضی بشیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پیپلز لائر فورم سندھ کے صدر اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ قاضی محمد بشیر کے اعزاز میں پیپلز پارٹی گلف نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے ملک محمد اسحاق، ملک محمد اسلم ، ذوالفقارعلی مغل ،میاں منیر ہانس ، عرفان قمر گوندل ، نور مگسی ، قیصر آفریدی ، سردار جمن خان ، سردار قیصر ، شکیل صدیقی ، عرفان جنجوعہ اور عمران شفیق جبکہ برطانیہ سے نعمان طارق ، مراد انجم ، مسٹر بیگ اور خرم بیگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ملک محمد اسحاق نے کہا کہ قاضی بشیر صرف ایک نام نہیں، بلکہ وہ وفاداری، خلوص اور قانونی حکمت کا روشن مینار اور ایک ادارہ ہیں ۔
یہ تقریب اتحاد، وقار اور محبت کی روشن علامت بن گئی جہاں گلف اور مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما اور کارکنان جمع ہوئے تاکہ خلوص اور دیانت کی پہچان، قاضی بشیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے جن کی وفاداری اور عزم پیپلز پارٹی سندھ کی طاقت کی بنیاد بن چکی ہے۔ تقریب میں شریک پارٹی کارکنوں نے قاضی بشیر کوخراجِ تحسین پیش کیا۔