کینیڈا کی 150سالہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزیر بننے والے پاکستانی نثراد کینیڈین ممبر پارلیمنٹ شفقت علی کا اعزاز
پاکستانی کمیونٹی نے ممبر پارلیمنٹ شفقت علی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی شکریہ ادا کیا ہے
کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے شفقت علی کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
شفقت علی کو اس اعزازکا ملنا پاکستانیوں کی کینیڈا کی تعمیرو ترقی اور وہاں کے عوام کے ساتھ اچھے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، محمد جاوید چودھری
دبئی (عبدالشکور مرزا سے) کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور لبرل پارٹی کے رہنما محمد جاوید چودھری ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ اور ان کے صاحبزادے حسن جاوید چودھری نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی طرف سے پاکستان نثراد کینڈین ممبر پارلیمنٹ شفقت علی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے اور انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور شفقت علی کو یہ اہم عہدہ ملنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی ہے کہ شفقت علی اپنی اس نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے سیاسی سفر میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کینیڈا کی 150 سالہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی کوئی پاکستانی نثراد کینیڈین وفاقی وزیر بنا ہے۔ یہ اعزاز شفقت علی کو حاصل ہوا ہے۔وفاقی وزیر شفقت علی کو مبارک دینے والوں میں کینیڈا میں پاکستانیوں میں مرتضیٰ جوئیہ، چودھری طاہر، چودھری طارق لطیف،حمیر خان، مزمل ارشد،عباس ارشد، حسیب رانا، طاہر خان، محمد آصف، زاہد غلام نبی، قمر ضیاء، خالد علوی، اشفاق خاں، محمد راشد، خالد شمیم، خالد محمود، قمر علی، میاں ندیم، افتخار شاہ، عبدالرشید، مرزا راحیل بیگ، محمد شبیر، محمد امجد، چودھری محمد یونس، سید قمر شاہ، طارق آرائیں، محمد عامر، انور چٹھہ، محمد طلحہ، سلطان تنویر، وقار حسین، ریاض علی، ادریس خان، طارق حسین،، میاں وقاص، میاں توحید، میاں شاہ زیب،حافظ محمد صہیب حفیظ مرزا، چودھری طاہر، میاں توحید اختر، وقاص علی ریاض، محمد فیاض، افضل ساقی، محمد رزاق، زاہد علی، میاں نعیم، محمد طیب، شہباز الطاف، اور محمد اختر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لبرل پارٹی کی انتخابی مہم میں شہر اقبال سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز بزنس مین محمد جاوید چودھری اور ان کے صاحبزادوں شہروز علی چودھری اورحسن علی چودھری نے اپنے ساتھیوں،دوستوں اور بزرگوں کے ساتھ مل کرانتہائی جوش و خروش اور منظم طریقے حصہ لیا۔ اس بار ان انتخابات میں پچاس پاکستانی نژاد کینیڈین نے مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا ان میں سے چھ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
ان میں اسکاربورو ڈان ویلی ایسٹ سے سلمٰی زاہد، مسی ساگا ایرن ملز سے اقرا خالد، برامپٹن چِنگوزی پارک سے شفقت علی، اٹاوہ سنٹر سے یاسر نقوی، پیئرفونڈز ڈالرڈ سے سمیر زبیری اور ہملٹن سنٹر سے اسلم رانا لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتے ہیں۔
سلمٰی زاہد، اقرا خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری پہلے بھی ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں جبکہ اسلم رانا پہلی بار رکنِ پارلیمنٹ بنے ہیں۔ان چھ پاکستاینوں میں شفقت علی کو یہ بڑا اعزاز ملنا پاکستانیوں کی کینیڈا کی تعمیرو ترقی اور وہاں کے عوام کے ساتھ اچھے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔