منہاج القرآن مالمو سنٹر میں طلباء و طالبات کے لئے میلاد کانفرنس کا انعقاد

0

کانفرنس میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی بطور مہمان خصوصی شرکت

سویڈن،ڈنمارک،یورپ کے دیگر ممالک سےمہمانوں سمیت مقامی سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی

مالمو(زبیر حسین)منہاج القرآن مالمو انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺکانفرنس کا انعقادکیا گیا جہاں زیرِتعلیم اور فارغ التحصیل طلبا و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہر موقع پر آقا کریمﷺ کی اطاعت اور اتباع بجا لاتے تھے۔

تحویلِ کعبہ کے موقع پر عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ کا امتحان تھا اور اللہ رب العزت یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ کون کون میرے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کرتے ہوئے عشق کے راہ پر چلتا ہے اور کون عقل کی راہ کو چُنتا ہے،دراصل یہ ادبِ مصطفیٰ ﷺ اور تعظیم و توقیرِ مصطفیٰﷺ کا امتحان تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی راہ پر چلتے ہوئے اپنی زندگیاں عشق و ادبِ مصطفیٰ ﷺ اور اتباعِ رسول ﷺ میں گزارنے کی کوشش کریں۔
محفل کے اختتام پر صدر منہاج القرآن مالمو عامر صادق صاحب نے حاضرین محفل اور مہمان خصوصی شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

محفلِ میلاد کی اس بابرکت تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے صدر محترم بلال اوپل، جنرل سیکریٹری محترم محمد اویس، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن محترم بابر شیخ کے ساتھ دیگر قیادت نے خصوصی شرکت کی۔پاکستان سے آئے مشہور نعت خواں محترم ظہیر بلالی صاحب بھی اس محفل کی زینت بنے۔

منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے طلباء و طالبات، ان کے والدین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے خصوصی پیغامات بھی ریکارڈ کروائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!