پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں،وزیر خزانہ محمد اسحٰق ڈار

0

حکومت کی بہترین پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستان کا کھویا ہوا مقام اور وقارجلد واپس مل جائے گا

سابقہ حکومت نے ہرلحاظ سے پاکستان کو تباہ اور کھوکھلا کر دیا تھا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف انتخابات سے قبل پاکستان ضرور آئیں گے

پی ایم ایل این، یو اے ای کی طرف سے منعقدہ تقریب سے وزیر خزانہ محمد اسحٰق ڈار کا لیگی کارکنوں سےخطاب

دبئی (طاہر منیر طاہر) وفاقی وزیر خزانہ محمّد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں،سابقہ حکومت نے ہرلحاظ سے پاکستان کو تباہ اور کھوکھلا کر دیا تھا۔

ہماری حکومت کی بہترین پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستان کا کھویا ہوا مقام اور وقارجلد واپس مل جائے گا، پاکستانی روپیہ مستحکم ہو گا اور ملکی معیشت پروان چڑھے گی۔

پی ایم ایل این، یو اے ای کی طرف سے منعقدہ تقریب سے وزیر خزانہ محمد اسحٰق ڈارنے لیگی کارکنوں سےخطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ وہ حکومت امارات کی دعوت پر امارات آئے ہیں اور یہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کی ہیں جبکہ مختلف بینکوں سے بھی ان کے کامیاب مزاکرات ھوئے ہیں۔

نئے معاہدے طے پائے ہیں جس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا- پی ایم ایل این، یو اے ای کی طرف سے منعقدہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، چیئرمین محمد غوث قادری، پی ایم ایل این، یو اے ای وومن ونگ کی صدرفرزانہ کوثر، یوتھ ونگ کے صدر طاہر بھنڈر، ملک دوست محمد اعوان، میاں غلام محی الدین، سلمان خان، آزاد علی تبسم، راؤ اکبر ساقی، حاجی محمد نواز، عرفان اقبال طور، ملک شہزاد، راجہ عابد حسین، عبدالوحید پال، عارف منہاس، راشد فاروق، راجہ ظہیر سملالوی، شہباز غفار اور سرفراز مغل نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد اسحٰق ڈارنے کہا کہ ہمارے سابقہ دور میں روپیہ مستحکم تھا، ڈالر کی قیمت پر کنٹرول تھا، ریزرو میں اچھی خاصی رقم موجود تھی، ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا، بیرون ملک سے انویسٹمنٹ آ رہی تھی، مہنگائی کم تھی، لوڈشیڈنگ کا تقریباً خاتمہ ہو چکا تھا، ضرب عضب اور رد فساد کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، عوام سکون میں تھے، لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر تھیں، ہر نظام اپنے ٹریک پر چل رہا تھا، دیگر ممالک پاکستان سے تجارتی معاہدے کر رہے تھے کہ ایک شر پسند کی وجہ سے سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔

اس شر پسند کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو بے حد نقصان پہنچایا اور ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا،ملکی وقار کو داؤ پر لگا دیا اور نوجوانوں کی بری تربیت کی، انتہائی نا مساعد حالات میں جب ہمیں حکومت ملی تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا تھا- ایک چیلنج سمجھتے ھوئے ہم نے ملک کا نظم و نسق سنبھالا اور ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا۔


الحمدللہ اب پاکستان ایک بار پھر ترقی کی را ہ پر گامزن ہے او وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔لیکن اب بھی کچھ شر پسند عناصر ملک کو آگے بڑھنا نہیں دیکھنا چاہتے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہیں، لیکن وہ شر پسند لوگ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

محمّد اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی رقوم بینکوں کے ذریعے ہی ارسال کریں تا کہ پاکستان کو فائدہ ملے اور ہنڈی سے گریز کریں، قائد محمد نواز شریف کے پاکستان آنے کا ذکر کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف انتخابات سے قبل پاکستان ضرور آئیں گے اور انتخابات میں حصّہ بھی لیں گے۔محمّد اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈان لیکس اور پانامہ کا جو ڈرامہ رچایا گیا تھا اس کا بھی ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
محمد نواز شریف اور مریم نواز پر جو الزامات لگائے گئے تھے وو بھی جھوٹےثابت ھوئے،کچھ الزامات مجھ پر بھی لگے جو وقت نے جھوٹے ثابت کر دیے۔

آخر میں امید دلاتے ھوئے وزیر خزانہ محمّد اسحاق ڈار نے کہا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، انشاء الله ہم سب مل کر پاکستان کو پرانی ڈگر پر واپس لائیں گے جہاں سب خوش حال زندگی گزاریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!