سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کاپاکستان ویمن فورم کویت کی نئی کور ٹیم اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے اعزاز میں استقبالیہ

0

کویت(محمد عرفان شفیق)کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور ہیڈ آف چانسری مادام تحریم الیاس نے پاکستان ویمن فورم کویت (پی ڈبلیو ایف ) کی نئی کور ٹیم (برائے2022 تا2024) اور اس کے ارکان، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر مہمان خواتین کو استقبالیہ تقریب میں مدعو کیا۔

ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستان ویمن فورم کویت کی رکنیت سازی کو فروغ دینا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان ویمن فورم کویت کے زیراہتمام مستقبل میں منعقد کئے جانے والے ایونٹس اور کمیونٹی مسائل پر غور کیا گیا۔

آخر میں شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!