حکومت پنجاب کی جانب سے سید صداقت علی شاہ کوآرڈینیٹر ٹو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب تحصیل صدر گوجرانوالہ مقرر

0

اوورسیز پاکستانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں،مخدوم سید طارق محمود الحسن

بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،سید صداقت علی شاہ

کویت(محمد عرفان شفیق)وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کویت میں مقیم پاکستانی نوجوان سید صداقت علی شاہ (حال مقیم پاکستان) کو کوآرڈینیٹر برائے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب تحصیل صدر گوجرانوالہ مقرر کر دیا۔ مخدوم سید طارق محمود الحسن نے او پی سی آفس پنجاب میں سید صداقت علی شاہ کو نوٹیفیکشن دیا۔

وائس چیئرمین پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا مقصد بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو نہ صرف حل کرنا ہے بلکہ دیگر معاملات میں بھی ان کی معاونت اور رہنمائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے دورِ حکومت میں بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے فقید المثال اقدامات اٹھائے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز ملکِ پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں۔

سید صداقت علی شاہ نے وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ وہ مخدوم صاحب کی زیرِ قیادت ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ان کو تارکین وطن کے تمام تر مجبوریوں اور حالات کا بخوبی اندازہ ہے اور نہ صرف کویت میں مقیم تارکین وطن بلکہ پوری دنیا میں موجود پاکستانی شہری ان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور وہ تمام احباب کے یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے انکے مسائل حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے جس میں حکومت پنجاب اور وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن کا بھرپور تعاون شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!