پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

0

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی میں کیا گیا

مرحوم تاج حیدرنے ساری زندگی پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھائی

اجلاس میں مرحوم تاج حیدر کی سیاسی جدوجہد کو سراہا گیااور دعائے مغفرت کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر تاج حیدر کی یاد اور اُن کی روح کےایصال ثواب کے لیے پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کی طرف سے دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک لوگوں نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھائی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ساتھ شروع ہونے والی وفاداری شہید بینظیر بھٹو ،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، وہ آخری دم تک پارٹی کی خدمت میں سرگرم رہے،وہ انتہائی نفیس انسان، سیاسی و ادبی شخصیت کے حامل تھے۔

تعزیتی اجلاس میں صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس ، پاکستان سے آئے پی پی پی لاہورکے فنانس سیکریڑی محمد اشرف خان و دیگر پارٹی راہنما ملک محمد اسلم ، ذوالفقارعلی مغل ، نثار محمود خٹک ،ارشد بٹ ، نور مگسی ، عرفان قمر گوندل ، ملک اسحاق، قیصر آفریدی، فاروق بانیاں ، عطااللہ شاہ بخاری ، محمد جمن تنیو، حسیب منیر ہانس و دیگر نے شرکت کی اور مرحوم تاج حیدر کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔

شرکائے تقریب سنیٹر تاج حیدر جیسی شخصیات کی کمی پوری نہیں ہوگی انکی کمی پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے، لیکن حکم ربی کے آگے ہم سب بےبس ہیں اور ہم سب نے ایک دن اپنے خالق حقیقی سے جاملنا ہے ۔

اللہ کریم سے دعاہے اللہ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے درجات بلند فرمائیں اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین ، آخر میں سیکریڑی انفارمیشن پی پی پی گلف ذوا لفقار علی مغل نے فاتحہ و دعا کروائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]