میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سپین کے شہر ماربیلا کے ساحل پر گزشتہ دنوں شہریوں نے پانی میں تیرتی ہوئی کوئی چیز دیکھی اور جب لہریں اسے بہاتی ہوئی کنارے پر لائی تو وہ ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والوں کے اوسان خطا ہو گئے۔
دی مرر کے مطابق یہ ایک خاتون کی لاش تھی، جس کا سر بھی کٹا ہوا تھا اور دونوں ہاتھ بھی۔
خاتون کی سر اور ہاتھوں کے بغیر لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا، جنہوں نے آ کر لاش پانی سے نکالی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون برہنہ حالت میں تھی، جس کی عمر 30سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لاش کی حالت سے لگتا ہے کہ اسے پانی میں پھینکے ابھی چند گھنٹے ہی ہوئے تھے۔تاحال مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔