موجودہ حکومت مسائل پر قابو پا لے گی،شیخ قیصرمحمود

0

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرکی دبئی میںکارکنوں سے ملاقات

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیزپاکستانیز شیخ قیصرمحمود عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پاکستان جاتے ہوئے دبئی میں مختصر قیام کیا۔

چوہدری عارف عامر منہاس صدر اور چوہدری شہباز غفار جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این عجمان یونٹ نے ان کے اعزاز میں دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا وہ بہت پرامید ہیں کہ موجودہ حکومت مسائل پر قابو پا لے گی اور بہت جلد ملک کو بہتری کی طرف لے آئے گی، شیخ قیصرمحمود نے کہا کہ مریم نواز کے پاکستان آنے سے پی ا یم ایل این کو سیاسی استحکام ملے گا اور کارکنان کا جوش و جذ بہ بحال ہو گا۔

پاکستان بھر میں مسلم لیگ کا ووٹ بنک موجود ہے جس کو مزید پکا کرنے کے لیے قائد محترم میاں محمد نواز شریف کا پاکستان آنا ضروری ہے تاکہ کارکنوں کا مورال بلند ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ن لیگ ووٹر پکا کرنے کے لئے گھر گھر جانے اور ووٹرز سے رابطہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے، اس سلسلہ میں بیرون ملک مقیم پارٹی کارکنان بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!