آپریشن "بنیان مرصوص” کی صورت میں پاکستان کی جیت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا خاص کرم ہے

0

پاکستان کی جیت سے پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا، دشمن پر دھاک بیٹھ گئی

جنگ میں جیت کا سہرا افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کے سر جاتا ہے

پاک فوج کی بہتر منصوبہ بندی ، حکمت عملی اور عوام کی دعاؤں سے جنگ میں جیت ہوئی

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا خاص کرم ہے،آپریشن "بنیا ن مرصوص” کی صورت میں پاکستان کو کامیابی پاک فوج کی بہتر منصوبہ بندی ، حکمت عملی اور عوام کی دعاؤں سے ملی ہے، پاکستانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کے ہم آپسی اختلافات کے باوجود وقت آنے پر متحد ہیں اور افواج پاکستان کے سنگ سنگ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے پیٹرن چودھری عبدالغفار ، عارف عامر منہاس چیئرمین پی ایم ایل این عجمان اور مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں غلام محی الدین نے ایک میٹنگ میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت سے پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا اور دشمن پر پاکستان کی دھاک بیٹھ گئی۔

پاکستان کو ہر وقت ڈرانے دھمکانے والا دشمن ہارنے کے بعد شرمندہ ہے اور بھیگی بلی بنا بیٹھا ہے، پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے،پاکستان نے دشمن کے حملے کا بھر پور جواب دے کر اپنی خدا داد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی فوج ہر طرح کے حالات کا پوری طرح مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میاں غلام محی الدین، عارف عامر منہاس اور چودھری عبدالغفار نے مزید کہا کہ جنگ میں جیت کا سہرا افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کے سر جاتا ہے جس نے نا مساعد حالات کے باوجود افواج پاکستان کا ساتھ دیا۔

متذکرہ لیگی لیڈران نے کہا کہ آپریشن "بنیا ن مرصوص” میں پوری قوم ایک بار پھر متحد ہو گئی ہے اور کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]