راسمس پالوڈن نےجمعہ کے روز ڈنمارک کے دارلحکومت میں تین قرآن نذرِآتش کرنے کا اعلان کر دیا

0

اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین) سویڈن میں ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن سوزی کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر راسمس پالوڈن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک طیب اردغان سویڈن کو نیٹو میں شمولیت کےلئے رضامند نہیں ہوگا ہر جمعے کو قرآن نذر آتش کروں گا۔

ڈنمارک اور سویڈن کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان راسمس پالوڈن نے جمعے کے روز ڈنمارک کے دارلحکومت میں تین قرآن نذرِآتش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

راسمس پالوڈن کا کہنا ہے کہ جب تک اردغان سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لئے حامی نہیں بھرے گا، ہر جمعے قرآن جلایا جائے گا ۔

جمعے کے روز پالوڈن کوپن ہیگن میں تین مقامات جامع مسجد، ترک اور روس کے سفارتخانے کے سامنے قرآن سوزی کا ارادہ رکھتا ہے۔

مسلم دنیا میں سویڈن مخالف غم وغصے کی لہر کے باعث اب پالوڈان نے ڈنمارک کا رخ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!