نوشین کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر کے زیراہتمام جدہ میں کلچرل پروگرام کا انعقاد

0

پروگرام میں پاکستان کے گلوکار کیفی خلیل نے شرکا کی فرمائش پر اپنا مشہور گیت چار مرتبہ گایا

پاکستان سے مزاحیہ فنکار جنید اکرم،مبین الحق ڈکی بھائی،نادر علی اور اکبر چوہدری نے بھی پروگرام میں شرکت کی

جدہ(امیرمحمد خان سے)نوشین کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدہ میں شاندار کلچرل پروگرام منعقد کیا جس میں پاکستانیوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رات گئے تک جاری کلچرل پروگرام میں پاکستان سے مشہور نوجوان گلوکار کیفی خلیل کے علاوہ پاکستان سے مشہور یو ٹیوبرز اور مزاحیہ فنکار جنید اکرم،مبین الحق ڈکی بھائی،نادر علی اور اکبر چوہدری نے شرکت کرکے محفل میں رنگ جما کردیا ۔

کیفی خلیل نے اپنے مشہور گیت گائے ،محفل میں موجود سینکڑوں نوجوان لڑکیوں اور نوجوانوں نے ہمراہ گا کر انکا ساتھ دیا، انہوں نے فرمائش پر اپنا مشہور گیت چار دفعہ گایا ۔

پاکستان سے آئے ہوئے دیگر فنکاروں نے اپنی بات چیت سے محفل کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ۔

اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پروگرام کی کامیابی پر عبدالغفار کو مبارکباد پیش کی، مقامی گلوکار سلیم رفیق نے بھی گیت گا کر داد حاصل کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!