وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ظہیر احمد مہر کی فوکل پرسن تقرری،اوورسیز پاکستانی گلوبل فائونڈیشن سپین کی مبارکباد

0

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظہیر احمد مہر کوو زارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا امریکہ میں فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے ظہیر احمد مہر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس تقرری پر اورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن سپین کے صدر چوہدری عمران اختر چھوکر ،جنرل سیکرٹری ارشد نذیر ساحل ،کوارڈنیٹر سپین فرحان مہر ،سنیئر نائب صدر مہر خالق سیماب،نائب صدر سلمان گوندل اور مہر عمران اختر نے مبارکباد پیش کی ۔

سپین چیپٹر کے ممبران نے امید ظاہر کی کہ مہر ظہیر اختر تارکین وطن کے لئے بہتر اندار میں خدمات انجام دیں گےاور انکے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!