سلائو:عظمت اللہ خان کی جانب سےملک میں مسائل کے حل کیلئے’’ تحریک دستک پاکستان‘‘کے نام سے تحریک کا آغاز

0

موجودہ نظام مسائل کے حل میں ناکام ہوگیا،ہم عوام کو شعور دیں گے،عظمت اللہ خان

سلائو(تارکین وطن نیوز)پاکستانی نوجوان عظمت اللہ خان نے ملک میں اپنے حقوق اور مسائل حل کرانے کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کے دل و دماغ پر دستک دینا شروع کردی ہے۔

عظمت اللہ خان نے تحریک دستک پاکستان کے نام سے تحریک کا آغاز کردیا ۔ عظمت اللہ خان کو ملک اور بیرونِ ملک سے بہت بڑی تعداد میں اہل وطن کی طرف پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور تحریک دستک پاکستان کے سوشل میڈیا پر اب تک پونے دو لاکھ پاکستانی اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز تارکین وطن نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے عظمت اللہ خان نے کہا کہ موجودہ نظام پاکستانی عوام اور نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ برسوں کی محرومی سے تنگ آئے ہوئے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور اب انقلاب کی دستک سنائی دے رہی ہے۔

تحریک دستک پاکستان عوام کو شعور دے گی کہ تعلیم، صحت، امن، ترقی کے برابر مواقع، عزت جان و مال کا تحفظ تم سب کا حق ہے۔ تحریک دستک کو وہ سب کچھ دلانے کی جدوجہد کرے گی جو انہیں اب تک نہیں ملا۔

عظمت اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسا نظام تعلیم نہیں چاہیے جو غیر ملکی خیرات اور فنڈز کے بل بوتے پر بنایا گیا ہو اور اسی کے مقاصد کے لیے کام کرے، جو قوم کو لسانی بنیادوں پہ تقسیم کرے، جس میں غریب کا بچہ ٹاٹ پہ بیٹھ کہ اور امیر کا بچہ اے سی کلاس رومز میں پڑھے، جو نئی نسل کے ذہن سے نظریہ پاکستان کو ہی مٹادے ، جس سے بچہ بچہ ٹیویشن کا محتاج ہوجائے، جس سے جعلی ڈگری والا وزیر تعلیم بنادیا جائے۔

ایسا سسٹم جس میں 60 فیصد سے زیادہ آبادی لکھنا پڑھنا نہ جانتی ہو ایسے نظام میں جمہوریت ایک بہترین انتقام ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!