پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کےصدرخالد حسین چوہدری کی طرف سے قونصل جنرل حسن افضل خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ خان اور وائس قونصل فواد خان نے خصوصی شرکت کی
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ڈائریکٹرز عمران اسلم، فراز صدیقی اور دیگر نے مہمانوں کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری کی طرف سے قونصل جنرل حسن افضل خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ خان اور وائس قونصل فواد خان نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرم شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا، شارجہ سنٹر کےسینئر نائب صد ر عمران رفیق نے شارجہ سنٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ڈائریکٹر ز عمران اسلم، فراز صدیقی اور دیگر نے مہمانوں کا پھولوں سے شا ندار استقبال کیا، تقریب کے میز بان خالد حسین چوہدری، محمد اقبال داود صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی، انجینئر زبیر خان، خلیل الرحمن بونیری، نوید احمد، خواجہ عبدالوحید پال، سہیل خاور، شفیق الرحمن صدیقی، میاں منیر ہانس اور دیگر مقررین نے قونصل جنرل حسن افضل خان کے قونصلیٹ دبئی میں عرصہ دو سال سروس کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور انکی عوامی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی قونصل جنرل حسن افضل خان نے خالد حسین چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور دیگر مقررین کے پیار و محبت کو سراہا، اور کہا کہ میں انشاء اللہ جہاں بھی جاؤں گا آپ لوگوں کے پیار کو کبھی نہ بھلا پاؤں گا،جس طرح دبئی میں رابطہ میں تھے اسی طرح میں ہمیشہ آپ لوگوں کیساتھ رابطہ میں رہوں گا۔
اس موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے یاد گار شیلڈ پیش کی گئی، تقریب میں محمد غوث قادری، حاجی محمد یاسین، ملک شہزاد یونس، یاسر امتیاز، ساجد چیمہ، راجہ محمد سرفراز، محمد شبیر مرچنٹ، میاں عمر ابراہیم، ظہیر احمد گجر، سلیم اختر، عاصم شہزاد، امجد سیالکوٹی، محمد طاہر، منہاس، چوہدری ایاز اور کرنل انجم کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
آخر میں میز بان خالد حسین چوہدری نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا ۔