بارسلونا: منہاج القرآن اسپین کے زیراہتمام میلاد النبیؐ کانفرنس کا شاندار انعقاد

0

کانفرنس میں پروفیسر علامہ ڈاکٹر حسین محی الدین نے میلاد النبیؐ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا

بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد )بارسلونا میں منہاج القرآن اسپین کے زیر اہتمام میلاد النبیؐ کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔جس میں خصوصی طور پر پروفیسرعلامہ ڈاکٹر حسین محی الدین نے میلاد النبیؐ کے حوالے سے خطاب کیا۔

کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔منہا ج القرآن کے صدر حسنات ہاشمی، جنرل سیکریٹری خرم شہزاد اور پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر و چیئرمین مذہبی امور کونسل راجہ ساجد محمود اور مردو و خواتین پر مشتمل دیگر تمام انتظامیہ کو کامیاب میلاد کانفرنس کروانے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔

کانفرنس میں دونوں تنظیمات سے جڑے سینکڑوں نوجوان لڑکے، لڑکیوں، بچوں اور بڑوں نے شرکت کی جن کو واقع ہی ایسے لیکچر کی ضروت تھی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے حضور ؐ اور صحابہ کی عملی زندگی پر بہترین روشنی ڈالی اور قونصل جنرل مراد علی وزیر نے بھی حضور کی محبت کا بہترین پیغام کمیونٹی کودیا۔

دیگر مردو و خواتین کی تقاریر بھی بہت اثر انگیز تھیں، نعت خوانی بھی کمال کی تھی،پاکستان سے تشریف لائے مشہور نعت خواں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

منہاج القر آن کے مختلف سینٹرز کے نوجوانوں نے ہال میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!