سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پہلی دفعہ پاکستانی سوئس نوجوانوں کی جانب سے سعادتوں بھری محفل نعت رسولؐ کا انعقاد

0

محفل نعت رسول ﷺ میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

محفل نعت رسول ﷺ میں سوئس کی مشہور سیاسی اور کاروباری شحصیات کی خصوصی شرکت

زیورخ(نمائندہ خصوصی)سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پاکستانی سوئس نوجوان طبقہ کی جانب سے بابرکت پر نور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔

بابرکت اور پرنور محفل نعت رسولؐ کا انعقاد سوئٹزر لینڈ میں مقیم معروف صحافی فہیم شہزاد اور ان کے دوست چودھری دانش مظہر ڈھل، سید عباس شاہ، احسان ستی اور عامر جٹ نے کروایا۔

پاکستان اوورسیز کمیشن سوئٹزر لینڈ کے حالیہ صدر، پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اور سوئٹزرلینڈ کی مشہور کاروباری شحصیت رانا شہزاد رفاقت، پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر حاجی عارف گھمن، پاکستان اوورسیز کمیشن منڈی بہائوالدین کے سینئر نائب صدر انصر اقبال گھمن اور کاروباری شخصیت چودھری مظہر ڈھل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

محفل نعت رسول ﷺ میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عامرجٹ نے حاصل کی۔ ثناخوانوں جن میں ریاض الدین، احمد ریاض الدین، محمد علی، فہیم شہزاد، زین جیلانی، مفتی صاحب، احسان ستی اور محمد اقبال نے اپنے اپنے انداز میں حضور ﷺ کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

سید علی جیلانی اشرفی نے سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر مختصر خطاب کیا اور کہا آج بڑی خوشی کا مقام ہے ،ہمارے نوجوان سیرت النبی ﷺ کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

پاکستان اوورسیز سوئٹزر لینڈ منڈی بہائوالدین کے سینئر نائب صدر انصر گھمن کے حالیہ دنوں دو بھائیوں کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی اور دعامغفرت کی گئی۔

آخر میں امت مسلمہ اور خصوصاً فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعا کی گئی۔ مہمانوں کی تواضح لنگر محمدی سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!