مانچسٹر: راجہ شکیل،عثمان یوسف اور زاہد چودھری کی جانب سے چودھری الیاس، سینئر وکیل اظہر صدیق کے اعزاز میں استقبالیہ

0

مانچسٹر (وسیم چودھری) مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات راجہ شکیل، عثمان یوسف ، زاھد چودھری نے گجرات سے پی ٹی آئی باسٹھ کے امیدوار قومی اسمبلی چودھری الیاس ، سینئر وکیل اظہر صدیق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی۔

اس موقع پر چودھری الیاس نے نئے آن لائن ایشین فوڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح بھی کیا ،تقریب میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی ایشین فوڈ و ریسٹورنٹ کے بزنس اور دیگر شعبوں میں نمایاں کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور تقریب کے میزبان راجہ سعد علی ، زاہد چودھری، عثمان یوسف ، راجہ شکیل، سینئر رہنما پی ٹی آئی چودھری الیاس ، اظہر صدیق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کی برطانیہ میں مختلف شعبوں میں کامیابیوں کوانتھک محنت قرار دیا ۔

تقریب میں پاکستان میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا اور بلاجواز گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

تقریب میں راجہ خورشید ، آصف بٹ ، چودھری انور ، چودھری بلال گجر ، چودھری اشفاق ، علی عون ، محمد اظہر ، راجہ اخلاق ، راجہ سعد علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

آخر میں راجہ سعد علی اور زاہد چودھری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!