جدہ: رانا رضوان اکبر کی جانب سے چوہدری عمران اسلم،چوہدری شوکت طور اور چوہدری نزیر احمد جٹ کے اعزاز میں عشائیہ

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مقیم بورے والا کی معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت رانا رضوان اکبر کی جانب سے پاکستان سے عمرہ پر آئے چوہدری عمران اسلم اعوان ، چوہدری شوکت طور اورسابقہ ایم این اے بورےوالا چوہدری نزیر احمد جٹ کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں سابقہ ایم این اے بورےوالا چوہدری نزیر جٹ، قیصر جاوید، چوہدری مصطفیٰ وڑائچ ،لیاقت بھٹہ ،عرفان الحق صدرا، ملک عمر کھوکھر، ملک امجد اعوان، ملک فہد رفیق کھوکھر، عاطف علی وٹو اور یاسر حسن سمیت کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری عمران اسلم اعوان کا کہنا تھا اورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا اوورسیز پاکستانیوں نے فرنٹ لائن پر آ کر مدد کی ہے۔

اس موقع پر چوہدری شوکت طور نے کہا کے بورےوالا کے لوگ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہوں، ان کا مہمان نوازی میں کوئی سانی نہیں، جدہ میں بورےوالا کے دوستوں کو مل کر بہت خوشی ہوئی جدہ میں بورےوالا کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

تقریب کے میزبان رانا رضوان نے چوہدری عمران اسلم اور شوکت طور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!