چین اور امر یکہ چیلنجز اور تبد یلیوں کے دور میں ہیں، چینی صدر

0

چین اور امریکہ کے مابین پرامن بقائے باہمی کا تاریخی رجحان تبدیل نہیں ہوگا، شی کا استقبالیہ تقر یب سے خطاب

سان فرا نسسکو (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے لوگ ہی تشکیل دیں گے، ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں یا کسی قسم کا خوفناک تاثر نہیں پیدا کرنا چاہئے۔جمعرات کے روز چینی نشر یا تی ادارے نے بتا یا کہ ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے امریکہ میں دوست حلقوں کی جانب سے اپنےاعزاز میں استقبالیہ عشائیہ میں شر کت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اُن کا پہلا دورہ امریکہ 1985 میں سان فرانسسکو سے ہی شروع ہوا، جس نے اس ملک کے بارے میں اُن کا پہلا تاثر قائم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد ہمارے لوگوں نے رکھی تھی۔ چین امریکہ تعلقات کے دروازے ہمارے لوگوں نے کھولے تھے۔ چین امریکہ تعلقات کی کہانیاں ہمارے لوگوں نے لکھی ہیں۔ چین امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے لوگ ہی تشکیل دیں گے. جتنی زیادہ مشکلات ہوں گی، ہمیں اپنے لوگوں کے درمیان قریبی تعلق قائم کرنے اور اپنے دلوں کو ایک دوسرے کے لیے کھولنے کی ضرورت اتنی ہی زیادہ ہوگی ۔ ہمیں مزید پل تعمیر کرنے چاہئیں اور لوگوں کے درمیان رابطے کے لئے مزید راستے ہموار کرنے چاہئیں۔ ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں یا کسی قسم کا خوفناک تاثر نہیں پیدا کرنا چاہئے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ آج وہ اور صدر بائیڈن اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ ہمارے دونوں ممالک سفر کو آسان بنانے اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ ہم چیلنجوں اور تبدیلیوں کے دور میں ہیں۔ یہ امید کا دور بھی ہے۔

دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے لازمی ہے کہ چین اور امریکہ مل کر کام کریں ۔ پرامن بقائے باہمی بین الاقوامی تعلقات کے لئے ایک بنیادی اصول ہے، جسے چین اور امریکہ کو دو بڑے ممالک کے طور پر برقرار رکھنا چاہئے. جیت جیت تعاون وقت کا رحجان ہے، اور یہ چین امریکہ تعلقات کی ایک فطری ضرورت بھی ہے. چین اعلیٰ معیار کی ترقی پر عمل پیرا ہے، اور امریکہ اپنی معیشت کو بحال کر رہا ہے. ہمارے درمیان تعاون کی کافی گنجائش ہے. بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ساتھ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی)، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو (جی ایس آئی) اور چین کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو (جی سی آئی) امریکہ سمیت تمام ممالک کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے۔ چینی عوام بہتر ملازمتوں، بہتر زندگی اور اپنے بچوں کے لئے بہتر تعلیم کے خواہاں ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) عوام کی خاطر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور ہمارے لوگوں کی بہتر زندگی کی توقع ، ہمارا مقصد ہے.انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عالمی منظر نامہ کس طرح تبدیل ہوتا ہے ، چین اور امریکہ کے مابین پرامن بقائے باہمی کا تاریخی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ تبادلے اور تعاون کے لئے ہمارے دونوں عوام کی حتمی خواہش تبدیل نہیں ہوگی۔ چین امریکہ تعلقات کے لئے پوری دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی توقعات تبدیل نہیں ہوں گے۔ کسی بھی عظیم مقصد کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وہ عوام میں جڑ پکڑے، عوام سے طاقت حاصل کرے اور عوام کے ذریعے اسے پورا کیا جائے۔ آئیے ہم چین اور امریکہ کے عوام کو ایک مضبوط قوت کے طور پر متحرک کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعلقات فروغ پا سکیں اور عالمی امن اور ترقی میں مزید تعاون کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!