چینی اور امریکی افواج کے رابطے کے تعمیری نتائج حاصل ہوئے ہیں، چینی وزارت دفاع

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چیان نے کہا ہے کہ  ‘گزشتہ ماہ سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران چینی اور امریکی سربراہان مملکت نے متفقہ طور پر دونوں افواج کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے بحال کرنے، چینی اور امریکی وزارت دفاع کے درمیان ورکنگ میٹنگ، چین امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکیورٹی مشاورتی میکانزم کا اجلاس اور برابری اور احترام کی بنیاد پر چینی اور امریکی فوجی رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت پر اتفاق کیا تھا۔

سینٹرل ملٹری کمیشن کے رکن اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف لیو زین لی نے امریکی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین چارلس براؤن سے ویڈیو کال پر گفتگو کی اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو سربراہی اجلاس میں فوجی امور پر ہونے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ اور مشترکہ تشویش کے امور پر کھل کر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مثبت اور تعمیری نتائج حاصل کیے۔جمعرات کے روزترجمان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ اور چین مل کر کام کریں گے اور برابری اور احترام کی بنیاد پر دونوں افواج کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو خلوص دل سے فروغ دیں گے۔  

انہوں نے کہا کہ مخصوص تبادلے کے منصوبوں کے بارے میں، دونوں ممالک کے دفاعی محکمے رابطوں کو  برقرار رکھے ہوئے ہیں، اور ہم مناسب وقت پر اس بارے میں معلومات جاری کریں گے۔

وا ضح رہے کہ چین کی وزارت قومی دفاع کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے رکن اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف لیو زین لی نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین چارلس کوئنٹن براؤن جونیئر کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔

کیا ترجمان چین اور امریکہ کی جانب سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے متعلقہ اقدامات سے آگاہ کر سکتے ہیں؟جس پر تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!