دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے سیزن 2 کے لیے سپر سب اور وائلڈ کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ دو فیچر شائقین کے لیے مزید جوش و خروش کا باعث بنیں گی ۔ہر ٹیم کے پاس اننگز کا پہلا اوور مکمل ہونے کے بعد میچ کے کسی بھی مرحلے پر ایک کھلاڑی کو متبادل بنانے کا آپشن ہوگا۔
اگر ٹیم چاہے تو سپر سب کو دوسری اننگز کے آغاز سے ہی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ ہیڈ کوچ سپر سب کو چوتھے امپائر کے لیے نامزد کرے گا اور فیلڈ امپائراسکوررز سپر سب متعارف کرانے کے لئے اشارہ کرے گا۔ سپرسب میچ کے آغاز کے بعد یا ایک اوور مکمل ہونے کے بعد یا کسی بلے باز کی صورت میں، وکٹ گرنے یا اوور کے دوران کسی بھی وقت ریٹائر ہونے والے بلے باز کی صورت میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
باؤلنگ ٹیم وکٹ گرنے پر سپر سب کا استعمال بھی کرسکتی ہے لیکن اگر وکٹ درمیان میں گرگئی ہو تو سپر سب کو اس اوور میں بقیہ گیندیں پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہر فرنچائز کو اپنے اسکواڈ میں 22 کھلاڑیوں کی اصل حد سے زیادہ دو اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہے۔
یہ ایک آپشن ہے لازم نہیںوائلڈ کارڈ کھلاڑی سیزن کے دوران کسی بھی مرحلے آئی ایل ٹی 20 میں آسکتے ہیں۔ وائلڈ کارڈ پلیئرز کی جگہ مزید متبادل یا وائلڈ کارڈ پلیئرز لانے کے اہل نہیں ہوں گے۔یواے ای کا سب سے بڑا ٹی 20 ٹورنامنٹ جمعہ 19 جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس اور شارجہ واریئرز کے درمیان مقابلے کے ساتھ شروع ہوگا۔