برسلز: سفیر پاکستان آمنہ بلوچ کی ورلڈ بینک کے گول میز مباحثے میں شرکت

0

برسلز (نمائندہ خصوصی) یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے عالمی بینک کے گول میز مباحثے میں شرکت کی۔

انہوں نے گول میز مباحثے کے دوران ورلڈ بینک کے ساؤتھ ایشیا کے لیے علاقائی نائب صدر مارٹن ریزر سے ملاقات کی ہے۔

عالمی بینک کا گول میز مباحثہ مارٹن ریزر نے بلایا تھا، جس میں دیگر جنوبی ایشیائی سفیروں نے بھی شرکت کی۔

برسلز میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے علاقائی دفتر کی جانب سے منعقدہ اس گول میز مباحثے میں انسانی ہمدردی کی ترقی، امن کے گٹھ جوڑ اور باہمی تعاون کے مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!