وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے برطانیہ ،جاپان،مسقط و دیگر ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں کی خصوصی ملاقات
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر سے)مسلم لیگ ن کے عہدیداران و جرنلسٹ نے او پی سی آفس لاہور میں وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی ۔
ملاقات میں جاپان سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین اور معروف بزنس مین ملک محمد یونس، برطانیہ سے ٹریڈ و5نگ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا ،عمان کے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مقصود احمد بٹ، سینئر و معروف جرنلسٹ برطانیہ چوہدری وسیم چوہدری و دیگر شامل تھے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور انکو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے مبارکباد دی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قلیل مدت میں کھلی کچہری ،زوم میٹنگز،اوورسیز عدالتوں کا قیام،قومی ایئر لائنز کی بحالی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بلا تفریق ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کروانے کے عمل کو سراہا اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔
وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو او پی سی آفس میں خوش آمدید کہا اور انکو شیلڈز و بیجز سے بھی نوازا۔