پاکستان کلچر سوسائٹی آراو کی طرف سے مقامی ریسٹورانٹ میں شاندار عید ملن پارٹی

0

پاکستانی کلچر سوسائٹی آراو فمیلیز کی عید ملن پارٹی کے پر وقار موقع پر بھرپور شرکت

سویٹزر لینڈ (عمران مزمل سے) پاکستان کلچر سوسائٹی آراو ہر سال باقاعدہ عیدین پر پروگرام منعقد کرواتی آ رہی ہے۔ رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے اختتام کے بعد اللہ پاک نے عید الفطر کا دن مقرر فرما دیا اس دن اللہ تبا رک و تعا لیٰ اپنے بندوں کو انعام و اکرام، اجرو ثواب اور مغفرت و بخشش کا مژدہ سنا تا ہے۔

عید الفطر کا دن گناہوں کی مغفرت اور نزوِ ل رحمت ِ با ری کا دن ہے۔ میٹھی عید سال میں ایک ہی دن آتی ہے، لیکن اِس کی مٹھاس ہفتوں تک باقی رہتی ہے عید ملن پارٹی کا مقصد باہمی رواداری محبت اور مذہبی یکجہتی کو فروغ دینا اور خصوصاً اپنے بچوں کو عید کے دن کی اہمیت اور اسے کیوں منایا جاتا ہے کو بتانا مقصود ہوتا ہے۔

دیار غیر میں عیدین ہی وہ واحد موقع ہوتا ہے جہاں دوست،احباب اور رشتے داروں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع ملتا ہے اپنوں سے دوری کا احساس چونکہ عید کے موقع پرزیادہ شدت سےہوتا ہے ، ایسے میں دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملنا گویا ایک نعمت خدا وندی سے کم نہیں۔

پاکستان کلچر سوسائٹی آرگاؤ آنے والے تمام احباب کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے، خصوصاً صدر چوھدری دانش مظہر ڈھل، نائب صدر چودھری اشرف گھمن، سینئر نائب صدر ملک اشتیاق احمد، فنانس سیکرٹری سید عبدالقوی، کوارڈینیٹر زاہد عقیل مغل، میڈیا کوارڈینیٹر عمران مزمل ، طارق کمال ، رانا شہزادہ لیاقت علی ، چودھری مظہر ڈھل، چودھری فیصل شفیق، چودھری شاہد ، چودھری عامر گھمن، حسن مغل، اور دیگر فیملی ممبران کا۔

آپ سب کے تعاون سے انشاءﷲ یہ سوسائٹی اپنے مقاصد میں آگے بڑھے گئی،میٹھی عید ہو اور میٹھا نا ہو تو عید کا مزہ پھیکا پڑھ جاتا ہے۔ مہمانوں کی تواضع لذیذ کھانوں اور میٹھے سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]