جدہ:معروف سیاسی اور سماجی رہنما انجینئر افتخار چوہدری کا چودھری شفقت محمود کی کمپنی کے دفاتر کا دورہ
جدہ (شکیل افتخار گجر سے) پاکستان سے آئے ہوئے معروف سیاسی اور سماجی رہنما انجینئر افتخار چوہدری نے گزشتہ روز چوہدری شفقت محمود کی کمپنی کے دفاتر کا دورہ کیا، اس موقع پر دفتر کے باہر چوہدری شفقت محمود اور اکرم گجر نے ان کا استقبال کیا، یاد رہے کہ سکائی کے ایک پاکستانی کمپنی ہے جس میں پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنی صلاحیتوں کو آزما رہی ہے۔
چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ ہم خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہمیں اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع دیا اور بہت ہی اچھے ماحول میں رزق حلال کمانے کا موقع فراہم کیا چوہدری اکرم کو جل نے کہا کہ انجینئر افتخار چوہدری اس کمیونٹی کے روح رواں تھے اور انہوں نے اپنے دور میں بے شمار پاکستانیوں کو موقع فراہم کیا کہ وہ اچھی کمپنیوں میں کام کر سکیں۔
انجینئر افتخار چوہدری نے اس موقع پر پاکستانیوں سے گزارش کی کہ وہ جب بھی ملک سے باہر آئیں تو کوئی ٹیکنیک سیکھ کر آئیں ایک سادہ ورکر جو ہے اس سے پانچ گنا زیادہ ٹیکنیکل لوگ کماتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیٹیکنیک اور اس طرح کے ادارے پاکستان کے لیے نعمت ہیں اور چوہدری شفقت کے بارے میں بھی انہوں نے کہا کہ گجرات کے سویڈش پولیٹیکنیک سے تعلیم حاصل کر کے انہوں نے یہاں سعودی عرب میں اپنا نام کمایا ہے اور آج ان کی کمپنی اربوں روپے کا بزنس کر رہی ہے۔
چوہدری اکرم گجر نے اس موقع پر ان پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان کے لیے یہاں سے جا کر بیرون ملک پاکستانیوں کو یاد رکھتے ہیں انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ جب بھی آپ پاکستان تشریف لائیں میں آپ کا استقبال دل و جان سے کروں گا اور اوورسیز پاکستانیوں اور پروموٹرز کو یہ کہوں گا کہ ٹیکنیکل لوگوں کو اس ملک میں بھیجیں۔
آج سعودی عرب میں بہترین کمائی کا ذریعہ ہے، آج وہی پاکستانی جو خالی ہاتھ یہاں پہ آئے تھے، بڑی بڑی کمپنیوں کے مالک بنے ہوئے ہیں، یہ محمد بن سلیمان کا ویژن 2030 ہے، چوہدری شفقت محمود کی کمپنی میں سینکڑوں لوگ کام کرتے ہیں جن میں سعودی اور پاکستانی بھی شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ان کی معمولی سی جھلک ایک دن جیو کے ساتھ میں دیکھی جا سکتی ہے کہ گجرات کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا بندہ کس طرح ترقی کرتے کرتے اس جگہ پہنچا ہے۔