پاک ڈونرز، کویت میں عطیہ خون کے سالانہ دن کی مناسبت سے تقریب کے موقع پر پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

0

ہم اس کامیابی کو اپنے حقیقی ہیروز، اپنے عطیہ دہندگان کے نام کرتے ہیں، پاک ڈونرز

کویت (محمد عرفان شفیق) کویت سنٹرل بلڈ بینک کے زیر اہتمام سالانہ یوم عطیہ خون کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عطیہ خون کے لیے وقف متعدد تنظیموں اور افراد کے تعاون کو سراہا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کویت کے وزیر صحت، ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی تھے جن کی موجودگی میں عطیہ خون کے حوالے سے مختلف گروپوں کی شاندار کاوشوں کو تسلیم کیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم پاک ڈونرز نے ٹاپ 20 تنظیموں میں 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ تقریب کراؤن پلازہ، کویت میں منعقد کی گئی جس میں وزیر صحت ڈاکٹر العوضی نے خون کے عطیہ کی اہمیت پر زور دیا اور عطیہ دہندگان کے بے لوث کاموں کی تعریف کی، جو ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی دستیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں کے کہا کہ”آج کی تقریب میں، ہم اپنے حقیقی ہیروز یعنی عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ان کی فراخدلی سے انسانی زندگیوں کو بچانے اور کویت کی وزارت صحت کے بنیادی ڈھانچے میں تعاون کرنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔‘‘ انہوں نے اس تعاون کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے تمام شریک تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جو اس طرح کے اقدامات کی کامیابی کو آگے بڑھاتا ہے۔پاک ڈونرز، کویت میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان خون کے عطیات کو فروغ دینے کے لیے وقف ایک تنظیم، جس کو اس کے غیر معمولی عزم اور مسلسل کارکردگی کے لیے سراہا گیا۔

پاک ڈونرز کے انچارج کوآرڈینیٹر نعمان اسلم گھمن نے ریمارکس دیے کہ "ہم اس کامیابی کو اپنے حقیقی ہیروز، اپنے عطیہ دہندگان کے نام کرتے ہیں۔ ان کی غیر متزلزل حمایت نے ہمیں اس پہچان کو حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ہر ڈونر کی خون دینے کی طاقت ان گنت زندگیوں پر اثر ڈالنے کا ثبوت ہے۔ ہم اپنے تمام رضاکاروں، اسپانسرز، کمیونٹی، میڈیا اور خصوصی طور پر سفارتخانہ پاکستان کویت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جو ہمیشہ اس نیک مقصد کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انکی بے لوث محنت اور لگن کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے”۔

اس تقریب کا مقصد خون کے عطیات دینے والی تنظیموں اور انفرادی عطیہ دہندگان کو ان کے تعاون پر سراہنا تھا اور انکی لگن اور عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر کویت سنٹرل بلڈ بینک نے ہمیشہ کی طرح اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کمیونٹی کی مسلسل حمایت اور خون کے باقاعدہ عطیات کے لیے ہر وقت پیش خدمت ہیں۔

عطیہ خون کے سالانہ دن کی یہ تقریب کمیونٹی کی کوششوں کی اجتماعی طاقت کی یاددہانی کے طور پر جانی جاتی ہے،پاک ڈونرز نے اپنی نمایاں کامیابی کے ساتھ دیگر تنظیموں کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے، جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کس طرح انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کوششوں اور کمیونٹی کی شمولیت صحت عامہ اور انسانی امداد کے میدان میں قابل ذکر نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!