مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر جیکب حاکم دین انتقال کر گئے

0

جیکب حاکم دین کی عمر 72 برس تھی، انتقال لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا

مسلم لیگ ن، یو اے ای اورمنارٹی ونگ کے عھدیداروں کی طرف سے اظہار تعزیت

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر جیکب حاکم دین گزشتہ دن لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 72 برس تھی اور وہ ایک عرصہ سے پتا میں پتھری کے مرض میں مبتلا تھے۔

چند روز قبل ان کا آپریشن بھی ہوا تھا جس میں وہ صحت یاب ہو گئے تھے،جیکب حاکم دین مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر ہونے کے ساتھ ساتھ دبئی کی بزنس کمیونٹی میں کامیاب بزنس مین بھی تھے۔

انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چھ بیٹے چھوڑے ہیں، جیکب حاکم دین کے انتقال پر امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، مسلم لیگ ن امارات اورمنارٹی ونگ کے عہدیداروں اور مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے صدرجان قادر نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اورمرحوم جیکب حاکم دین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!