یونان کے دوسرے بڑے شہر تھیسالونیکی میں انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا انعقاد،پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بھرپور نمائندگی
تھیسالونیکی (رپورٹ:انصر اقبال بسراء) یونان کے دوسرے بڑے شہر تھیسالونیکی میں مشرقی یورپ کی سب سے بڑی نمائش انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا انعقاد کیا گیا۔
اس نمائش میں دنیا بھر سے مختلف ممالک نے اسٹالز لگائے، یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تاریخ میں پہلی دفعہ اس نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کی گئی اور پاکستان کے مختلف ملبوسات کا اسٹال لگایا گیا جس میں پاکستانی سیاحت سمیت ۔کارپٹس انڈسٹری کو بھی پرموٹ کیا گیا۔
انٹرنیشنل فیئر نمائش میں پاکستانی اسٹال میں ہاتھوں سے تیار شدہ مختلف چیزیں عوام کی توجہ کی مرکز رہیں اور لوگوں نے ان چیزوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یورپ کی سب سے بڑی نمائش میں پہلی دفعہ پاکستان کی مختلف ملبوسات رکھی گئیں اور لوگوں نے پاکستانی ثقافت اور ملبوسات کو خوب سراہا۔
Organization of International Trade Fair in Thessaloniki, full representation by Pakistani Embassy#InternationalTradeFair pic.twitter.com/668pPZWoOe
— tarkeen-e -watan (@ETarkeen) September 11, 2024
اس نمائش میں سب سے بڑی بات پاکستان کی ٹوریزیم اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پرموٹ کیا گیا ہے اور لوگوں نے ہماری چیزوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، مشرقی یورپ کی سب سے بڑی نمائش کا افتتاح یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکی اور جرمن وائس چانسلر، رابرٹ ہیمبیک نے کیا اس نمائش کا اختتام 15 ستمبر کو ہو گا۔