چینی نائب وزیراعظم کا سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے چھاؤ حو پروجیکٹ کا دورہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چین کے نائب وزیر اعظم اور مرکزی وفد کے سربراہ حہ لی فنگ نے نو اکتوبر کو مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے  سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن  گروپ کے چھاؤ حو پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

مرکزی وفد کے نائب سربراہ میاؤ ہوا اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے اہم ذمہ دار ان  اور مرکزی وفد کے تمام ارکان نے دورے میں شرکت کی۔ اعلیٰ تعلیم کے اہم منصوبوں کی جائے  تعمیرات پر مرکزی وفد نے تفصیلات کے ساتھ پروجیکٹ کی مجموعی منصوبہ بندی، مرحلہ وار اہداف اور پروجیکٹ کی تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں جانا۔

چھاؤ حو  اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون میں ، مرکزی وفد نے ترقیاتی زون میں کاروباری اداروں کی آپریشنل صورت حال ، روزگار کی فراہمی ، اور مقامی اقتصادی ترقی کی حمایت سمیت دیگر پہلوؤں سے متعلق دریافت کیا۔

حہ لی فنگ نے نشاندہی کی کہ متعلقہ محکموں کو کاروباری اداروں کی مسابقت کو بہتر بنانے ،ملکی اور سمندرپار مارکیٹوں کو فعال طور پر وسعت دینے ، سرمایہ کاری اور جدت طرازی کااچھا ماحول پیدا کرنے کے لئے بھرپور حمایت کرنی چاہیئے تاکہ چینی قوم  کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!