امریکی حکومت کا امریکا جانے کے خواہش مند افراد کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

0

واشنگٹن (تارکین وطن نیوز) امریکی حکومت کا امریکا جانے کے خواہش مند افراد کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے قونصل خانوں کو 31 دسمبر کے بعد بنا انٹرویو کے جلد سے جلد ویزوں کے اجراء کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے غیر ملکیوں کو امریکی ویزے کے اجراء میں ہونے والی تاخیر کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی معیشت پر ورک ویزا والوں کے مثبت اثرات تسلیم کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایسے ویزوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جو بنا انٹرویو کے جاری کیے جائیں گے۔ پیشہ ورافرادH-1Bاسپیشل ایجوکیشن ویزیٹر H-3،انٹرا کمپنی ٹرانسفر L-visas،غیرمعمولی قابلیتO-visas،کھلاڑیوں،فنکاروں، ثقافتی سرگرمیوں کیلئے P-visas،ثقافتی ایکسچینج پروگرامQ-visas،زرعی کارکنوں کیلئےH-2، طلبہ کیلئے M،F-visas،طلبہ ایکسچینج ویزیٹرJ-visaکیلئے اپلائی کرنے والوں سے انٹرویو نہیں لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!