انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 14ویں یوم شہادت پر ایک دعا ئیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پی پی پی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر نے کی اور نظامت کے فرائض پی پی پی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے ادا کیے ۔
تقریب کا آغاز پی پی پی ٹورنٹو کے انفارمیشن سیکرٹری محمد امتیاز کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
پیپلز پارٹی کینیڈا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، نائب صدر خالد گل، پی پی پی ٹورنٹو کے جنرل سیکرٹری مُصدق ملک، نائب صدر پرویز جان سرویا، نائب صدر سعد خان راز اور پی پی پی ٹورنٹو کے سابق صدر لیاقت نواز ملک نے بے نظیر بھٹو شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

راؤ طاہر اور جاویدگجر نے بی بی شہید کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور یادوں کو شیئر کیا اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں جاوید ورک اور قاضی اعجاز نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر رانا محمد اسلم اور پاسٹر اللہ دتا بابر نے بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے دوسرے تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کروائی۔