آئی ایل ٹی20 کا رواں سیزن پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے،شعیب اختر

0

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔

دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے جس سے ناقابل فراموش ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سفیر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ گزشتہ برس اس سال بھی محنت کی گئی وہ حیرت انگیز تھی۔ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ لوگ ٹورنامنٹ میں شامل ہوتے ہیں اور اس میں مشغول ہوتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ سیزن اس سے بھی بہتر ہوگا۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ میلے میں دنیا کے چند بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ کے 15 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!