کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم

0

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں  جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی  وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور  ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔

ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ  PowerOutage.us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے  ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے ہیں جس سے کاؤنٹی میں ہوا کا معیار شدید طور پر متاثر ہوا ہے، اس سے صحت عامہ کو فوری اور طویل مدتی خطرات لاحق ہیں۔

کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے پالیساڈس میں آگ نے کم از کم 82.26 مربع کلومیٹر  رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ صرف 8 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایٹن کے علاقے میں کم از کم 55.4 مربع کلومیٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ آگ کے صرف3فیصد پر قابو پایا گیا ہے۔

ہرسٹ میں متاثرہ3.12 مربع کلومیٹر رقبے کے 70 فیصد پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ کینتھ میں کم از کم 4.25 مربع کلومیٹر کے  50 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!