عمران علی چوہدری سابق قونصل جنرل بارسلونا نے کاتالونیا میں پاکستانی کمیونٹی کا وقار بلند کیا،دائود ملک

0

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کاتالونیامیں پاکستانی کمیونٹی کا وقار بلند کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں انکے تین سالہ دور میں مقامی اسپینش کمیونٹی اور اداروں میں پاکستانی کمیونٹی کی عزت میں مزید اضافہ ہوا ۔

عمران علی چوہدری درددل رکھنے والے خدا ترس اور شفیق انسان ہیں ان خیالات کا اظہار بارسلونا میں مقیم متحرک شخصیت دائود ملک نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا عمران علی چوہدری نے قونصلیٹ میں جامع اور شفاف نظام ترتیب دیا، تارکین وطن کےمسائل ہر وقت کوشاں رہے اور اپنی بصیرت سے تمام شعبوں کو متاثر کیا۔

ہم امید کرتے ہیں نئے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہتر طور پر کام کرکے ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

پاک قونصلیٹ میں الوادعی ملاقات میں عمران علی چوہدری کو سفیر عمان ترقی پر داود ملک نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی مزید کامیابیوں کے لئے خصوصی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!