روچڈیل میں ایشیائی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پاکیزہ گروپ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر) روچڈیل میں ایشیائی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قائم پاکیزہ گروپ کی جانب سے نئے سال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ،کونسل لیڈر نیل ایمونٹ ،مقامی کونسلرز ثمینہ ظہیر ، شاہ وزیر،ارم فیصل ،تقریب کے میزبان امتیاز احمد ، چیئرپرسن پاکیزہ وویمن گروپ رضیہ شمیم، اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم ایشیائی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سماجی تقریبات کا انعقاد کریں اور آپس میں مل بیٹھ کر اپنے مسائل بارے بات چیت کر کے انکا حل نکالیں۔ڈپٹی لیڈر کونسلر ایمزلی نے کہا کہ ہمیں خواتین کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے ۔

کونسلر ثمینہ ظہیر نے کہا کہ ہم تنہائی کا شکار خواتین کی ہر طرح سے مدد کو ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہیں پاکیزہ گروپ خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کونسلر ارم فیصل نے کہا پاکیزہ گروپ خواتین کی امیدوں کے عین مطابق کام کرنے میں پیش پیش ہے ۔

کونسلر شاہ وزیر نے کہا پاکیزہ گروپ خواتین کو سماجی طور پر سرگرم رکھنے کے لیے مصروف عمل ہے خواتین کو معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔سماجی سرگرم شخصیت غلام رسول شہزاد نے کہا کہ ایسے گروپ خواتین کو بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ جب خواتین آپس میں مل بیٹھتی ہیں تو ایک دوسرے کے مسائل بارے بات کر کے انہیں خود حل کرتی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ۔

پروگرام کے میزبان امتیاز پٹیل نے کہا کہ خواتین نے سال بھر کمیونٹی کے لیے بے پناہ کام کیا ہم نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے اس تقریب کا انعقاد کیا خواتین کو بااختیار اور معاشرے کا مفید شہری بنانے میں پاکیزہ وویمن گروپ کی کمیونٹی خدمات تاریخ کے سنہری باب میں نیا اضافہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!