چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے۔
فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا ہے اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔
چین نے فینٹانل جیسے مادوں کے مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔وائٹ پیپر کے مطابق چین نے فینٹانل پر مبنی منشیات کو "نارکوٹکس ڈرگز کی فہرست” میں شامل کیا ہے اور متعلقہ مادوں کی پیداوار، آپریشن، استعمال اور برآمد پر سختی سے کنٹرول کیا ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد منشیات میں اپنے ٹھوس اقدامات کے ساتھ ساتھ ، چین موجودہ بین الاقوامی انسداد منشیات کے نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے، منشیات کے بین الاقوامی کنٹرول کے میدان میں اہم فیصلہ سازی میں جامع اور گہرائی سے حصہ لیتا ہے، اور انسداد منشیات کے عالمی تعاون کے لئے فعال طور پر چینی دانش اور حل فراہم کرتا ہے.