مانچسٹر:چوہدری خالد محمود ہنجرا کی جانب سے ڈاکٹر طاہر بیگ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر افطار پارٹی کا اہتمام

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) بین الاقوامی تجارتی ، سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری خالد محمود ہنجرا نے ڈاکٹر طاہر بیگ کو عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے پر مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی دی ۔

ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت، پاکستان اوورسیز پنجاب کمیشن کے نائب چیئرمین ، ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک ،انویسمنٹ پنجاب بورڈ کے نو منتخب رکن سید رضوان ہاشمی و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔

ڈاکٹر طاہر بیگ نے میزبان چوہدری خالد محمود ہنجرا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عزت افزائی کی اور ایک پھولوں کے گلدستے کو جمع کر کے ان سے تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا ۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ماہ رمضان میں اہل ایمان کو اکٹھا کرنا نیکی کا کام ہے ہم سب کو ماہ رمضان میں امن محبت بھائی چارے کے پیغام کو پھیلانا چاہیے، انہوں نے پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور عالمی سطح پر سلگتے مسائل کے حل بارے خصوصی دعا بھی کی ۔

علی عدالت نے کہا کہ اس طرح کی افطار پارٹی کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ باہمی میل ملاپ ہو اور دعا ہےکہ ماہ رمضان خیر وعافیت سے گزرے ۔

سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ کا بنیادی مقصد تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تارکین وطن کو جو سہولیات دی جا رہی ہیں اس بارے بھی ہم آگاہی دیں ،چوھدری خالد محمود کا شکریہ جنہوں نے ہم سب کو اکٹھا کر کے باہمی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔

میزبان چوہدری خالد محمود ہنجرا نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختصر وقت کے نوٹس پر افطار پارٹی دعوت قبول کی ۔انہوں نے ڈاکٹر طاہر بیگ و اہل خانہ کو عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و مضبوط روابط کے لیے اس طرح کی تقریبات سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!