انجینئر فیصل حیات نمبردار کی جانب سے صدر پی ٹی آئی محمد ثقلین مہرو اور منظر عباس کے اعزاز میں عشائیہ
ابو ظہبی(نمائندہ خصوصی)انجینئر فیصل حیات نمبردار کی جانب سے صدر پی ٹی آئی محمد ثقلین مہرو اور گمشدہ پیسے واپس کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے والے منظر عباس کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی اور چکوال اوورسیز کی جانب سے مشترکہ طور پر مظہر عباس کو ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فیصل حیات نمبردار نے صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو کو صدر منتخب ہونے اور مظہر عباس کو ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے پر ایک پررونق تقریب کا اہتمام دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔
تقریب میں مہرو پیلو سے تعلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ چکوال اوورسیز کی نمائندگی ملک تصدق حسین چوہدری نثار اور ملک اشتیاق حسین نے کی۔ محمد جمیل اور کاشف رضا نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے تنویر السلام نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محمد عمار نے ادا کیے۔
محمد ثقلین مہرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانون کی پابندی کرنے کے ساتھ ہمیں معاشرے میں بہتر اخلاقی اقدار کو زندہ رکھنا ہے۔ جیسا کہ یو اے ای حکومت نے امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک بنایا ہے ہمیں مظہر عباس کی ایمانداری کو مثال بناتے ہوئے خود بھی اس پر عمل پیرا ہونا ہے اور اپنی نوجوان نسل کو بھی اس کی ترغیب دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظہر عباس نہ صرف چکوال بلکہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے جس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
مظہر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو رقم اسے سڑک کے کنارے پڑی ملی وہ اس کے باقی ماندہ زندگی کے لیے کافی تھی مگر میں نے والدین کی تربیت اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس رقم کو اس کے اصل مالک تک پہنچانے میں کا فیصلہ کیا۔ مظہر عباس نے مزید کہا کہ جو عزت اور مرتبہ مجھے اس عمل کے بعد مل رہا ہے وہ میرے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ مرتبہ پیسوں کی بدولت خریدا نہیں جا سکتا۔
چکوال اوورسیز کی جانب سے چوہدری نثار نے گفتگو کرتے ہوئے چکوال کی دھرتی جہاں بہادروں کی سرزمین ہے وہاں مظہر عباس جیسے ایماندار نوجوان بھی موجود ہیں جو پوری دنیا میں چکوال کا نام روشن کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ محمد ثقلین مہرو کا صدر منتخب ہونا ضلع چکوال کے لیے ایک اعزاز ہے۔
تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکاء محفل نے فیصل حیات نمبردار کا شکریہ ادا کیا۔