تحریک انصاف ناروے کا عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف اوسلو میں پرامن احتجاج

0

اوسلو(عقیل قادر)تحریک انصاف ناروے کے زیر اہتمام عمران خان کی حمایت میں سفارتخانہ پاکستان اوسلو کے سامنے ایک پرامن احتجاج کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانیوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔

تحریک انصاف ناروے کے رہنماؤں نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا اورایک غیر ملک کی پاکستانی سیاست میں مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام باشعور ہے اور وہ کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نے کہا کہ بیرونی مداخلت سے حکومت کی تبدیلی ریاست سے غداری ہے۔ شاہد جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلوں کا حق پاکستان کے عوام کو ہونا چاہیے۔

شازیہ بشیر نے کہا کہ آج نارویجن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں نکل کر یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔افضال چوہدری، تنویر احمد، عمران بشیر، ناصر گوندل، شیخ عمیر حسین اور دیگر نے بھی مظاہرے سے خطاب کیا۔ شرکاء نے امریکہ،مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!