برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا پاکستان کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو ہائی کمیشن کے دورہ کے موقع پر خوش آمدید

0

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون ایم این اے اور ممبران سید جاوید علی شاہ جیلانی ایم این اے، ریاض خان فتیانہ ایم این اے اور ملک انور تاج ایم این اے کو پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویلکم کیا۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اراکین برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموں اور کشمیر کے تنازعہ پر بین الاقوامی توجہ مرکوز کر سکیں، جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے، جیسا کہ حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے۔

وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کریں گے اور عالمی برادری پر زور دیں گے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ وفد اراکین پارلیمنٹ، برطانیہ بھر میں مقیم کشمیریوں کے ممتاز اراکین، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی اہم ملاقاتیں کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]