حکومت وقت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی ذرا پرواہ نہیں، چوہدری محمد اکرم منہاس

0

برسلز(غلام عباس ساغر)مسجد یا رسول اللہ ؐ بیلجیئم میں پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سنٹرل پریزیڈنٹ پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل چوہدری محمد اکرم منہاس نے کی، پریزیڈنٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی مسائل بالخصوص ایئرپورٹس اور داخلی و خارجی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کی حکومت وقت کوذرا پرواہ نہیں،ہمیں ووٹ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

ہم اوورسیز وطن عزیز کی ہر مشکل گھڑی میں صف اول میں کھڑے ہوتے ہیں مگر ہمارے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں،ہم اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالرز کی رقم پاکستان بھیجتے ہیں جس سے ملکی معیشت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر ہم لوگ ایک موبائل سے لیکر کوئی الیکٹرانکس وغیرہ بھی ساتھ نہیں لے کر جا سکتے،ہم اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت جلد پاکستان ایمبیسی بیلجیئم کے سامنے پر امن احتجاج کی کال دیں گے اور اوورسیز مسائل بارے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

چوہدری محمد اکرم منہاس نے اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا کہ ہم نے ہر موقع پر قربانیاں دی ہیں اور اب ہم اپنے حقوق کے لئے پرامن احتجاج کا قانونی حق رکھتے ہیں ،ہم ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔

اجلاس میں امام مسجدحافظ ابوبکر،چیف آرگنائزر POAF بیلجیئم حاجی محمد انور ،مرکزی رہنما POAF بیلجیئم حاجی محمد اقبال ،صدر کمیٹی مسجد اسد امین ،مرکزی رہنما POAFباوا عبدرزاق گجر،حاجی محمد الیاس ، عبدالقدوس ، چیئرمین POAF بیلجیئم رانا جاوید کوثر ،رہنما POAF بیلجیئم عدنان منہاس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!